سوات(مارننگ پوسٹ)کمیشن برائے رائٹ ٹو انفارمیشن یعنی معلومات تک رسائی (آر ٹی آئی) خیبر پختونخوا نے سوات میں آرٹی آئی ایکٹ 2013 ء پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا ہے سیمینارآج بدھ کو صبح دس بجے خپل کور ماڈل سکول مینگورہ میں شروع ہوگا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں کمیشن کے چیف کمشنر عظمت حنیف اور کزئی اور دیگر ماہرین اس ایکٹ کی افادیت اور ملاکنڈ ڈویژن تک توسیع پر روشنی ڈالیں گے۔