سوات(مارننگ پوسٹ) سوات ایکسپریس وے کے لئے زمینیں کسی صورت نہیں دینگے,گرینڈ جرگہ، ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ،مطالبات نہ مانے گئے تو خود بھی احتجاج سڑکوں پر نکلیں گے جبکہ خواتین کو بھی احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکال لیں گے ،جرگے سے مقرررین کا خطاب،اس سلسلے میں گرینڈ جرگہ ننگولئی میں ویلج ناظم فتح اللہ خان کے رہایئش گاہ پر منقعد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے عالقہ مشران فیروز شاہ،غلام محمد،فتح اللہ خان،ظاہر شاہ باچا،عدالت خان ،زہین خان اور ابراہیم لالا نے اپنے الفاظ میں کہا کہ ممبران اسمبلی متاثرہ عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہم کئی مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں ہمیں زبر دستی اپنی قیمتی زمینوں سے محروم کیا جارہاہے ایکسپریس وے ڈھیرئی،کانجو،برہ بانڈئی،کوزہ بانڈئی اور ننگولئی کے عوام کے لئے ایٹم بم سے کم نہیں ہے اسی لئے ہم اسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے