سوات(مارننگ پوسٹ) خوازہ خیلہ کے علاقے غرشین میں مبینہ طورپر شوہر نے بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا، خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق پیر کے صبح خوازہ خیلہ بازار سے سات کلومیٹر دور غرشین گاؤ ں میں پچیس سالہ مسماتہ (ع) کو اس کے شوہر گل رحمان نے گولی ماردی جن کوشدید زخمی حالت میں خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیاگیا مگر وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ پولیس نے ازخود مقدمہ درج کرکے اس کے شوہر گل رحمان کو گرفتار کردلیا، جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، تاہم وجہ تنازعہ معلوم نہ ہوسکا۔