سوات (مارننگ پوسٹ) سوات یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر روزنامہ آزادی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سینئر صحافی غفور خان عادل کے بھائی ظہور خان لالہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے کانجو میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم منظور خان ، شکور خان کے بھی بڑے بھائی تھے جبکہ عمران خان اور ارسلان خان کے والد ماجد تھے مرحوم کی فاتحہ خوانی کانجو بھٹئی محلہ گلی عادل نگر میں ہو رہی ہے تفصیلات کے مطابق سوات کے سینئر صحافی و یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اورمقامی احبار کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر غفور خان عادل کے بڑے بھائی ظہور خان لالہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، اُن کی نماز جنازہ کانجو شہید بابا میں ادا کر دی گئی جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات ، سوات کی صحافی برادری ، وکلاء ، اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعدا دمیں شرکت کی مرحوم کی فاتحہ خوانی کانجو بھٹئی محلہ گلی عادل نگر میں ہو رہی ہے ۔