سوات(مارننگ پوسٹ)صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات کے بعد مالاکنڈڈویژن میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف اپریشن شروع کردیا گیا، اپریشن مالاکنڈڈویژن کے ساتوں اضلاع میں بیک وقت شروع کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق ضلع بھر سے تقریبا تین سو سے زائد کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پکڑا گیا ہے، جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، سوات کے تمام سات تحصیلوں میں یہ اپریشن شروع کیا گیا ہے ، جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔