سوات (مارننگ پوسٹ)کانجو طوفانی بارش کے باعث بھینسوں کا فارم ہاؤس گر گیا ..جس کیوجہ سے کئ جانور ہلاک ہوگئے،لاکھوں کا نقصان،جماعت اسلامی کے رہنما حاجی رحمت علی خان تحصیل ناظم کبل جائے وقوع پر اطلاع ملتے ہی بھاری مشینری کیساتھ پہنچ گئے اور ہر ممکن اقدامات اٹھانے سمیت امدادی کام میں بھر پور حصہ لیا،تفصیلات کیمطابق تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں بھینسوں اور گائے کے فارم کا چھت گرگیا ۔ جس کی وجہ سے 15 بھنیسں موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ جس سے مالک کو 50 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچ گیا یے ۔ تحصیل ناظم حاجی رحمت علی نے متاثرہ جگہ کا معوئنہ کیا اور ٹی ایم اے کو ہلاک بھینسوں کو زمین میں دفن کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر بھینسوں کے مالک نے وزیر زراعت محب اللہ سے مدد کرنے کی اپیل کی ۔