سوات(مارننگ پوسٹ) ملم جبہ میں غیر قانوںی 100 روپے انٹری فیس ختم، سامسنز گروپ کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری،سوات کے سیاحتی برف پوش وادی ملم جبہ میں سیاحوں کوغیر قانونی طور پر 100 روپے انٹری فیس دینے سے چھٹکارہ مل گیا ،سوات علاقہ جامبیل کے رہائشی اور ویلج کونسل ناظم اکبر حسین نے سوات عدالت میں سامسنزکمپنی پر کیس دائر کیا تھا،جو ویلج ناظم جامبیل اکبر حسین نے جیت لیا ہے اورسوات عدالت کے سیشن جج نے کمپنی کے اہلکاروں کٰیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردی ہے