سوات(مارننگ پوسٹ)سیدو شریف کے سیاحتی مقام مرغزار میں بچوں کو سیرو تفریح کے لئے لے جانے پر پابندی، سوات پولیس اہلکار کوکڑئی چیک پوسٹ پر سیرو تفریح کے لئے اپنے بچوں کیساتھ مر غزار جاتے ہوئے لوگوں کو واپس کر دیتے ہیں ،سیدو شریف علاقہ امانکوٹ کے رہائشی کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پیشے سے آٹو میکنک ہو ہر جمعہ کے دن چھٹی کے روز میں اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر سیرو تفریح کے لئے مرغزار گھمانے کے لئے لےجاتا ہو مگر وہاں پر معمور پولیس اہلکار مجھے واپس کر دیتے ہیں اور کہتے ہے بچوں کو ساتھ نہیں لے جا سکتے جبکہ میرے پاس لائسنس ،کاغزات، بھی موجود ہوتے ہیں،میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ڈی پی او سوات اور ڈی سوات سے مطالبہ کرتا ہو کہ کوکڑی چیک پوسٹ پر سیرو تفریح کے لئے آئی ہوئی سیاح اور مقامی لوگوں کو بے جا تنگ کرنا چھوڑ دیا جائے
سوات پولیس کا سیاحتی مقام مرغزار میں بچوں کو سیر وتفریح کے لئے لے جانے پر پابندی
