سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے نواحی علاقے رحیم آباد میں گھرکے کفیل نے نامعلوم وجوہات کے بنا پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ، پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے بنٹر طاہر آباد میں امروز نامی شخص کی بیوی کے مطابق رات کو اپنے بیوی، بچوں کے ساتھ معمول کے مطابق سویاتھا رات کو پستول نکال کر خود کوگولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوا، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔