سوات(مارننگ پوسٹ)سوات تعلیمی بورڈ میں صوبائی حکومت کا نرالافیصلہ،سوات بورڈ کے گریڈ 17کے آفیسر کو بیک وقت 4عہدے تھمادئے گئے ،اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمک عمر حسین بیک وقت گریڈ 19کی سیکرٹری ،گریڈ 18کے کنٹرولراور گریڈ 17کے دو عہدوں اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمک اور اسسٹنٹ کنٹرول سیکریسی کے عہدوں پر براجمان ہیں ،کنٹرولرامتحانات پروفیسر عنایت اللہ کے 14اپریل تک کی خدمات کے باوجودعمرحسین نے سیکرٹری کے پاؤر استعمال کرتے ہوئے خود کو کنٹرول بنانے کا حکمنامہ جاری کردیا ،پروفیسر عنایت اللہ نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کنٹرولرامتحانات پروفیسر عنایت اللہ کو 14اپریل تک خدمات انجام دینے کے بعد 15اپریل کو اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمک (بی پی ایس 17) کو کنٹرولر بنانے جانے کا حکم جاری ہواتھا اسی طرح انہیں جونیئر ہونے کے باوجودپروفیسر عنایت اللہ کو نظر انداز کرکے سیکرٹری بورڈ کی خدمات بھی دیدی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی بھی بن گئے ،سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 28مارچ کو ہی انہوں نے پروفیسر عنایت اللہ کے چارج نہ چھوڑنے کے باوجود اپنا حکم نامہ جاری کرکے خود کنٹرولرامتحانات بنادیا اور یوں وہ بیک وقت گریڈ 17،گریڈ18اور گریڈ 19کے عہدوں پر براجمان ہیں ،اس فیصلے کے خلاف کنٹرولر امتحانات پروفیسر عنایت اللہ نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں رٹ دائر کردی ہے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تاریخ پیشی مقرر کی گئی ہے ۔