سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں رات گئے شدید بارشوں کے بعد ندی نالے اور سڑکیں تالاب میں بدل گئے ،برساتی نالے نکل آنے سے یونین کونسل امانکوٹ ،رحیم آباد اور سیدوشریف سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا ،کئی گاڑیاں بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سیدوشریف روڈ پر بھی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا پول کھل گیا ،رات رات گئے ریسکیو1122کی ٹیم نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ،سڑکوں اور ندی نالوں کی صفائی میں واسا ناکام ہوگیا،تحصیل ناظم اکرام خان نے بھی واسا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،مینگور شہر اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی سیدوشریف روڈ بھی تالاب بن گیا ٹریفک جام ہواتو گاڑیاں پھنس گئیں ،پانی اور گند دکانوں اور مکانات میں داخل ہوگیا کیچڑ اور مٹی سے نالیاں اور راستے بھی بھر گئے انتظامیہ سے مایوس شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں ،ضلعی کونسلر ارشادخان نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا رات کے وقت ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے بھی نالوں سے بہہ جانے والی گاڑیاں نکالیں ،ڈپٹی کمشنر سوات ،ضلع ناظم اور ایم پی اے نے دورہ تک گوارہ نہ کیا تو شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا ،تحصیل ناظم اکرام خان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے بے بسی اک اظہار کیا کہ اب صفائی اور پانی کا نظام واسا کے پاس ہے جو لاکھوں روپے کی تنخواہیں لینے کے باوجود بھی مکمل طور پر ناکام ہے ،دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ واسا نے ٹریفک پولیس کی جانب سے اہلکاروں پر مبینہ تشدد کے خلاف ہڑتال کی اور متاثرین کو بے یارومدد گار چھوڑے رکھا جس پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔