سوات(مارننگ پوسٹ)سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر وسیم مروت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات زیادہ عوام آسان احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرنی چاہئے اپنے ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک دھوئیں یا جراثیم کش محلول استعمال کریں آنکھ ناک اور منہ کو دھوئے بغیر نہ چھوئیں متاثرہ افراد بخار نزلہ اور کھانسی کے مریضوں سے رابطوں سے گریز کریں لوگوں سے گلے ملنے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ایک میٹر کے فاصلے پر رہیں کیونکہ یہ وائرس زیادہ خطرہ ان ہدایات پر عمل کرنے سے تقریبا ختم ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہارمعروف معالج جلد اور آئی ڈی ایف کے پی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وسیم مروت نے سوات میں وائرس کے کیسز زیادہ آنے پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تجاویز دیتے ہوئے کیاڈاکٹر وسیم مروت نے کہا کہ سوات کے لوگوں میں دیگر بیماریوں کے ساتھ سکن کے حوالے سے کافی آگاہی حاصل ہے اس لئے یہ جسم کا بنیادی حصہ بھی ہے اس لئے اس وقت بھی سکن کے حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنی پوری کوشش کرکے کسی بھی مسئلے کے صورت میں اپنی جلد کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ جلد کے مرض پورے جسم میں پھیلانے کے بجائے ختم ہوسکے