سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرکے اور انکے دل میں رہ کر ریاستی اداروں کو مضبوط بناتا اور قومی وقار بلند کرنا ہے جبکہ اس عمل کو ہی ہم اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں ہم عوام کی خدمت اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمیں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر چلتے ہوئے عوام سے مضبوط رشتہ قائم رکھنا ہماری اصل کامیابی ہے ہم پارٹی منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکانباغ مینگورہ میں مختلف وفود سے ملاقات اور لوگوں کے مسائل سننے کے دوران کیا چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ ہماری صوبائی اور مرکزی حکومتیں عوام کے مسائل کے فوری حل اور انہیں تمام بنیادی ضروریات انکی دہلیز پر فراہمی کیئے خلوص دل سے کردار ادا کر رہی ہیں اس سلسلے میں ہم اپنے حلقہ انتخاب سمیت کسی کو مایوس نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں جو وعدے کئے تھے ان پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے جس کے نتیجے میں صحت، تعلیم، پولیس، پٹوار سسٹم اور دیگر شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں وہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اس جماعت کی مخلص قیادت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مسائل لے کر ہمارے پاس اس یقین سے آتے ہیں کہ یہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔
عوام کی خدمت اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں،فضل حکیم
