سوات (مارننگ پوسٹ)ایم او ڈی کی ڈیوٹی پر تعینات اے سی چارباغ زوہیب ڈیوٹی سے غائب ، موبائل فون بھی بند ، عدالت کے باہر سائلین کی قطاریں ، کمپیوٹر آپریٹر نے اے سی زوہیب کی ڈیوٹی سنبھال لی ، ضمانتیں اور راہ داریاں دینے لگیں ، ڈی سی سوات کا نوٹس ، فوری انکوائری کی ہدایت ، گذشتہ روز ضلعی کچہری میں اے سی چارباغ زہیب خان کی ایم او ڈی ڈیوٹی تھی اور صبح نوبجے سے ڈیوٹی کے خاتمے تک وہ آفس سے غائب رہے ، جس کی وجہ سے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افراد کی قطاریں لگ گئی تھی اور عوام کا ہجوم جمع تھا ، دوپہر 12بجے کے بعد انکے کے پی او مشتاق ، نائب کورٹ اسماعیل نے اے سی زوہیب کی ڈیوٹی سنبھالتے ہوئے ضمانتیں دینی شروع کردی اور یہاں تک کہ گاڑیوں کی سپر داری بھی دی اور عوام کو ہونے والے جرمانے کی رسیدیں بھی نہیں دی گئی ، اس موقع پر اے سی زوہیب نے ضمانتوں کے مچلکے اور دیگر خالی کاغذات پر اپنے دستخط کرتے ہوئے کمپیوٹر آپریٹر کو تھما دئیے تھے اور وہ اپنے من مانے جرمانے وغیرہ لگا کر رسید بھی نہیں دے رہے تھے ، اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فوری طور نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔