غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں نےسوات کی درجنوں خواتین جلد کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو گئی ہیں الرجی سمیت خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے والی خواتین جن کاتعلق اندرون شہر اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہیں سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کے امراض جلد لایا گیا جبکہ پرائیویٹ کلینکوں میں بھی درجنوں خواتین کا علاج جاری ہے صوبائی دارالحکومت پشاوراور سوات میں تیار ہونے والی مضر صحت رنگ گورا کرنے والی کریم بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں جبکہ حکومت نے مضر صحت رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے نے 59مختلف لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیوں کے کریموں کے معیار کی جانچ پڑتال کے لئے لیبارٹری بھیجوا دیاتھا جس میں صرف تین کمپنیاں بین الاقوامی معیار پرپورا اتری جبکہ 56رنگ گورا کرنے والی کریموں میں خطرناک حد تک مرکزی استعمال کیا جارہاہے مضر صحت رنگ گورا کرنے والی کریمیں مینگورہ شہر سمیت مختلف خواتین کے بازاروں میں فروخت ہو رہی ہیں۔
غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں نےسوات کی درجنوں خواتین کو جلد کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کردیا
