سوات(مارننگ پوسٹ) رحیم آباد پولیس کی کاروائی فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتارذیشان ولد صاحبزادہ سکنہ ملک آباد تختہ بند نے تھانہ رحیم آبادمیں اپنا رپورٹ درج کرتے ہوئے کہ کہا شمشیر علی ولد شیرین زادہ سکنہ گراؤنڈ کبل بلوگرام کھیتوں میں فصل گھوبیان کو نقصان پہنچارہاتھا کہ میں نے منع کرنے کا کہا تومذکورہ نے ہمارے ساتھ تکرار شروع کی اور شلوار سے پستول نکال کر ہم پر فائرنگ کی جس سے میں اور میرا چچا حکیم ذادہ ولد عمر ذادہ سکنہ تختہ بند زخمی ہوگئے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اُو دیدار غنی اور ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کا حکم دیا، ایس اُو رحیم آباد اور اُن کے ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمشیر علی ولد شیرین زادہ سکنہ گراؤنڈ کبل بلوگرام کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم کیخلاف درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
سوات،بلوگرام کھیتوں میں دو افراد پر فائرنگ،ملزم گرفتار
