وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )کی خیبر پختونخوا میں تمام جائیدادیں محکمہ سیاحت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ محکمہ سیاحت کو ایک ماہ کے اندر ان مقامات کو شہریوں کیلئے کھلونے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی ڈی سی تمام جائیدادیں اور موٹلز یعنی قیام گاہوں کو محکمہ سیاحت کے حوالے کیا جائیگا اسی طرح ان مقامات کو ٹھیکہ پر دیا جائیگا جس کے بعد انہیں شہریوں کیلئے کھولا جائیگا پی ٹی ڈی سی کی جائیدادوں اور قیام گاہوں کو ٹھیکہ پر دینے کیلئے علیحدہ سے طریقہ کار وضح کیا جائیگا جس میں ان مقامات کی اہمیت، دستیاب سہولیات اور عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھا جائیگا ان تمام امور کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے دیگر محکموں کے پاس موجود 170ریسٹ ہائوسز کی محکمہ سیاحت کو منتقلی کے احکامات بھی وزیر اعظم جاری کرچکے ہیں جن کی منظوری آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جائیگی
پی ٹی ڈی سی کی تمام جائیدادیں محکمہ سیاحت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری
