سوات(مارننگ پوسٹ)تحصیل کبل کے علاقہ مانڑئی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک ملزم گرفتار دو فرار پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تحصیل کبل کے علاقہ مانڑئی میں پولیس رپورٹ کے مطابق محمد سلیمان خان ولد علی شیر کو آرزومند ولد محمد عارف نامی شخص نے اپنے گھر کے اندر کمرے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس نے علی شیر کے مدعیت میں آرزو مند ولد محمد عارف،محمد اسحاق،غلام اسحاق پسران آرزو مند ساکنان مانڑئی کے خلاف رپورٹ درج کر کے آرزو مند کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان تاحال فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق واقعے کے مکمل انکوائری جاری ہے دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر ینگے