سوات(مارننگ پوسٹ)منسٹر لائیوسٹاک محب اللہ خان اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سربلند خان کے ہدایت پر سول وٹرنری ہسپتال توتانوبانڈئی میں کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں تمام جانوروں خصوصا قربانی کے جانوروں پر سپرے کیا جارہا ہے ڈاکٹر عثمان غنی اپنے ٹیم کے ہمراہ یونین کونسل توتانوبانڈئی،قلاگے،کالاکلے اور کوز اباخیل میں تمام جانوروں پر سپرے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ کوئی جانور خصوصا قربانی کے ہر جانور پر سپرے کیا جاسکے یاد رہے کہ توتانوبانڈئی چیک پوسٹ پر باہر سے آنے والے تمام جانوروں پر سپرے کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اس اقدام کو سراہتے ہوئے عوام نے محب اللہ خان اور ڈاکٹر سربلند خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔