سوات(نامہ نگار) منگلور کے علاقے ازبک میں نامعلوم افراد کا مقامی سماجی رہنما کے گھر پر حملہ ایک جاں بحق ایک زخمی، تفصیلا ت کے مطابق منگلور کے علاقے ازبک میں رات کو نامعلوم افراد نے سابقہ مقامی امن کمیٹی کے رکن سبزعلی کے گھر پر حملہ کیا فائرنگ میں سبزعلی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوا واقعے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور سیکورٹی ادارے بڑی تعداد میں پہنچ گے اور حملہ اور ں کی تلاش شروع کردی ڈی ایس پی اکبرحیات کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور یہ قبل از وقت ہوگا کہ یہ دہشت گردی کاواقعہ ہے یا ذاتی دشمنی ہے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔