مینگورہ:ڈی آرسی سیدو شریف کے جنرل سیکرٹری عزیزالحق خان نے کہاہے کہ ہم نے محدودوقت میں کئی فریقین میں مختلف نوعیت کے تنازعات میں راضی نامے کرائے جبکہ مزید تنازعات کے خاتمہ کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں،ڈی آر سی کے تمام عہدیداران اور ممبران بڑے خلوص اور صدق دل سے کام کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ جو بھی مسئلہ ہمارے پاس آتا ہے وہ بڑے احسن طریقے سے حل ہوجاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک راضی نامے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ڈی آر سی میں نہ صرف فریقین کی باہمی رضامندی سے فوری فیصلے ہوتے ہیں بلکہ اس سے پولیس اسٹیشنوں اور عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہوگیا ہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فریقین کے مابین جلد سے جلد صلح کرائی جائے جبکہ اس سلسلے میں ہم اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ کسی بھی فریق یا فرد کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ہمارے فیصلے مشاورت اور فریقین کی رضامندی سے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا ڈی آرسی پر اعتماد بڑھ رہاہے اور ہم یہ اعتمادبحال رکھنے کیلئے بھی ہرممکن کوشش کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام کا جو بھی مسئلہ ہو وہ بلا خوف وخطر ہمارے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کے مسائل حل کرکے ان کی پریشانی دور کریں گے۔