سوات (مارننگ پوسٹ) سوات کے سینئر ڈاکٹر، پاکستان ڈاکٹر ایسوسی ایشن سوات کے صدر فزیشن ڈاکٹر عبدالواسع کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بد تمیزی اور تشدد۔ ڈاکٹر عبدالواسع تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں گھر سے ڈیوٹی اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں کے ایک اہم اجلاس کے لئے مینگورہ جارہے تھے کہ پولیس سب انسپکٹر محمد افضل اور ایکس آرمی کے سپاہی زرشاد نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ان کو پولیس چوکی لے گئے۔ ڈی پی اوسوات نے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دونوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی ایس پی بریکوٹ نے پولیس چوکی جاکرپولیس اہلکاروں سمیت ڈاکٹر عبدالواسع کو سلامی دی اور ان سے معذرت کی۔ یہ واقعہ ایسے روز پیش آیا جب پورے ملک میں لوگ سفید جھنڈے اٹھا کر ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
سوات سینئر ڈاکٹر سے بد تمیزی،انسپکٹر محمد افضل اور سپاہی زرشاد معطل
