سوا ت (مارننگ پوسٹ) سوات میں مٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روپوش سندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان 2009ء میں بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کے متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق کارروائی تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔ اس دوران سید یاسر سعید ولد سعید احمد سکنہ میلہ گاہ برہ درشخیلہ،الطاف حسین ولد اکبر حسین سکنہ مینز پلو بیدرہ اور زین العابدین ولد سلامت گل سکنہ برہ درشخیلہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان 2008ء اور 2009ء میں بم دھماکوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دہشت گردی کی ورادتوں میں مطلوب ہیں۔ ملزمان سے گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔