25 جون 2022
لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، انجنیئر امیر مقام، نے لندن میں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی مشیر نے پارٹی قائد کے ساتھ پارٹی کے امور پر بھی مشاورت کی۔ سابق وزیراعظم نے مشیر وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی بھرپور نمائندگی اور صوبے کی عوام کی زندگیوں کو آسان کرنے کے لیے پرزور جدوجہد کی خصوصی ہدایت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے