اسلام آباد (آن لائن) چینی سفارتکار پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر احسن اقبال کے معترف ہو گئے۔ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں چینی سفارتکار لی جیان ژائو نے کہا کہ احسن اقبال سی پیک کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے احسن اقبال کو سی پیک مین کا خطاب دیا اور کہا کہ احسن اقبال مین آف ایکشن اور دیانتدار شخص ہیں۔اس سے قبل سابق وزیر احسن اقبال نے چینی سفارتکار لی جیان ژائو کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے چینی سفارتخانے میں سفارتکار لی جیان ژائو کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔