خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 14شخصیات کو مختلف سول ایوارڈز کے لئے نامزد کردیا گیا ہے جبکہ قائداعظم میڈل ، پولیس میڈل کے لئے غازی اور شہداء پولیس اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیاہے ذرائع کے مطابق سول ایوارڈ کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے نامزدگیاں وفاق کو ارسال کردی ہیں سول ایوارڈ کی نامزدگی چودہ اگست کو کر دی جائیگی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو قائداعظم میڈل ، پولیس میڈل اور دیگر سول میڈلز دیئے جائینگے ۔ جبکہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات کو بھی ایوارڈزدیئے جائینگے چاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے نامزدگیاں کی جا چکی ہیں چودہ اگست کو اعلان کردہ ایوارڈز چھ ستمبر کو دیئے جائینگے سول ایوارڈز کی نامزدگی کے لئے حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پرکمیٹی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر نامزدگیاں کی ہیں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا سے 14شخصیات مختلف سول ایوارڈز کیلئے نامزد
