محکمہ صحت نے ضلع خیبر کے ہسپتالوں میں فیملی پریکٹس منصوبے کیلئے حالات سازگار نہ ہونیکی وجہ سے منصوبہ کسی دوسرے ضلع میں منتقل کرنیکی منصوبہ بندی کر لی ہے جس کیلئے ضلع خیبر کی بجائے ضلع سوات میں منصوبہ شروع کرنیکی تجویز دیدی گئی ہے ذرائع نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت یعنی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع ہری پور،صوابی اور ضلع خیبر میں بنیادی صحت مراکز پر فیملی پریکٹس شروع کرنیکا منصوبہ منظور کیا جس کی روشنی میں صوابی اور ہری پور میں منصوبے کی آزمائشی بنیادوں پر شروعات ہوئیں تاہم ضلع خیبر کے ہسپتالوں میں سہولیات اور دیگر مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکا ذرائع نے بتایا کہ یہ منصوبہ اب خیبر سے ضلع سوات منتقل کرنیکی تجویز دی گئی ہے منظوری کی صورت میں خیبر کی بجائے سوات کو فیملی پریکٹس کیلئے تیسرے ضلع کے طور پر شامل کردیا جائیگا اس حوالے سے عید کے بعد محکمہ صحت سے نئی حکمت عملی جاری کردی جائیگی۔
فیملی پریکٹس منصوبہ خیبر سے سوات منتقل کرنے کی تجویز
