ران کے گوشت کی بوٹیاں آدھا کلو
پیاز ایک عدد
لہسن پانچ جوئے
پسی ہوئی ادرک ایک کھانے کاچمچ
ٹماٹر کا پیسٹ 3کھانے کے چمچ
ہری مرچیں 4عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا ایک گٹھی
نمک حسب ذائقہ
تیل 4کھانے کے چمچ
ہرادھنیا چھڑکنے کے لیئے
مصالحے کے اجزا;
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
رائی دانہ آدھاچائے کا چمچ
خشخاش آدھا چائے کا چمچ
کشمیری مرچیں پانچ عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
سفید تل ایک کھانے کا چمچ
ثابت کالی مرچیں آدھا کھانے کا چمچ
لونگیں تین عدد
ترکیب :
توے پر سرکہ کے علاوہ تمام چیزیں بھون لیں . پھر بلینڈر میں سرکہ ڈال کر سارے مصالحے پیس لیں . اس مصالحے کوگوشت پر لگاکر پانچ گھنٹوں کے لیئے رکھ دیں .لہسن کو نمک کیساتھ کوٹ لیں .دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں . پھر ادرک اور لہسن ملا کر گوشت سمیت باقی اجزا شامل کر کے تھوڑا سا بھون لیں . اور گوشت گلنے تک پکائیں . تیل علیحدہ ہونے لگےتو ڈش میں نکالیں . مزیدار درباری گوشت دھنیا چھڑک کر پیش کریں .