سوات(مارننگ پوسٹ)ملم جبہ کے دور دراز علاقے گٹ میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑئی دو افراد جاں بحق درجنوں متاثر، تفصیلات کے مطابق ملم جبہ کے دوردراز علاقے گٹ میں قے اور دست کی وبا ء سے ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق جبکہ دس بچوں سمیت ساٹھ سے زائد افراد متاثرہوئے جس میں بیشتر کو سیدوشریف اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔ محکمہ صحت کے کورڈینٹر ڈاکٹر احمدعلی کے مطابق زیادہ ترلوگ غیرمعیاری پانی کے استعمال کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت نے فوری طور پر علاقے میں امدادی کارروائی شروع کردی ہیں اور اب تک ساٹھ سے زائد افراد کو طبی امداد دئی گئی ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ دو افراد کی موت کی وجہ معلوم کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ قے اور دست وبائی مرض نہیں ہیں۔ اس کے برعکس علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہیں کہ ان کے علاقے میں کوئی اسپتال یاسرکاری ڈسپنسری نہیں ہیں جبکہ علاقہ شہر سے بہت دور ہیں اس وجہ سے مریضوں کو اسپتال تک لانے میں مشکلات کا سامناہے جبکہ تاخیر کی وجہ سے زیادہ تر متاثرین کی حالت غیر ہوگئی ہیں۔
ملم جبہ کے دور دراز علاقے گٹ میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑئی، دو افراد جاں بحق درجنوں متاثر
