سوات(نیازاحمدخان)شاہ رخ خان کے محبت میں انیس ماہ بھارت میں قید گزارنے والا سوات کا رہائشی نوجوان اپنے گھر پہنچ گیا، پھربھی شاہ رخ خان اور کاجل کا فین ہوں ان سے ملنے کی آرزو ہے عبداللہ ، تفصیلا ت کے مطابق سوات کے ایکس سالہ نوجوان جوکہ بھارتی فلموں کے ہیرو شاہ رخ خان اور ہیروین کاجل کا فین ہے پچیس جولائی 2017کو واہگہ باڈر کے زریعے بھارت میں داخل ہوا جن کو بھارتی سیکورٹی فورسزنے گرفتارکرلیا اور غیرقانونی طورپر داخلے کا مقدمہ درج کردیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ان کو خیر سگالی جذبے کے تحت 26دسمبر کو انیس ماہ بعد رہاکردیاگیا اپنے گھر سوات، مینگورہ پہنچ گیاہے۔ عبداللہ نے اپنے رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اس سے قبل بھارتی سفارتخانے سے ویزے کے لئے درخواست دی تھی مگر انہوں نے ویزہ نہیں دیا تو وہ واہگہ باڈرکے زریعے موقع پاتے ہی بھارت میں داخل ہوگیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیا جس کے بعد ان کو معلوم ہوا کہ انہوں نے غیرقانونی اور غلط کام کیاہے ۔ اس پروہ پچھتارہے ہیں مگر پھر بھی شاہ رخ خان اور کاجل سے محبت کرتے ہیں اور ان سے ملنے کی خواہش ہے انہوں نے مزید کہاکہ وہ امرتسرجیل میں تھے ان کے ساتھ پاکستان کے پچاس سے زائد قیدی تھے اس طرح بھارتی قیدی بھی ان کے ساتھ تھے ان کے ساتھ بھارتی جیل میں کسی قسم کا تشدد نہیں کیاگیاہے ۔ پاکستان اور بھارت کے دونوں طرف عوام ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور باڈروں پر رکاوٹوں کو ہٹانے کی خواہشمند ہے انہوں نے کہاکہ دونوں حکومتوں کو چاہیں کے پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزوں کی پابندی ہٹادی جائیں۔ عبداللہ کے امد پر ان کے گھرمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ان کے بڑے بھائی سردارخان نے میڈیا کوبتایاکہ ان کے ساتھ پاکستانی میڈیا اور اقلیتی سابقہ سینٹر امر جیت ملہوترا اوراے این پی کے رہنما افرسیاب خٹک نے عبداللہ کے رہائی میں بہت زیادہ مددکی وہ سب کے شکر گزار ہے انہوں نے کہاکہ بھائی کے رہائی کی خوشی پرانہوں نے تمام دوستوں اور رشتہ داروں کے لئے دعوت کا اہتمام کیاہے ۔