سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں عید گزرنے کےبعد بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عید کے پہلے روز سے اب تک دو لاکھ سے زائد سیاح سوات میں داخل ہوئے۔ ملم جبہ اور بحرین کالام روڈ پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے ان سڑکوں پر کئی کلومیٹرز تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔کئی مقامات پر ٹریفک جام رہا جس سے سیاحوں اور عالم لوگوں کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑا، ملم جبہ، کالام اور دیگر سیاحتی علاقوں میں سیاحوں نے راستوں میں کیمپ لگائے اور بنگڑے ڈالتے رہے۔
سوات میں عید گزرنے کےبعد بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری، دو لاکھ سے زائد سیاح پہنچ گئے
