بریکوٹ:ڈی پی او سوات نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن مختلف چیک پوسٹوں پر منشیات اسمگلنگ ناکام کرنے کیلئے پولیس پرعزم گزشتہ روز پشاور کے حدود سے سوزوکی مہران موٹر کار کے ذریعے بیٹری کی خفیہ خانوں میں چھپائے گئے۔چرس بڑی مہارت کے ساتھ بیٹری کے خفیہ خانوں سے نکالے گئے۔اور بروقت مبینہ دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔جو کہ سوزوکی مہران موٹر کار کے ذریعے سوات منگورہ لا رہے تھے۔ایس ایچ او روشن خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لنڈا کے ڈیپو کے مقام پر معمول کے گشت پر تھے ۔گاڑی کو روکنے پر تلاشی لی گئی۔گاڑی کے اندر موجود بیٹری کو جب چیک کیا گیا تو اس کے اندر سے تین کلو چرس برآمد ہوا۔فوری طور پر مبینہ ملزمان حراست میں آگے اور اور دیگر ڈیلر ان کے خلاف بھی کارروائی تیز کردی گئی۔امید ہے کہ اس کے ساتھ دیگر افراد بھی قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔کسی بھی صورت میں منشیات اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔
سوات، گاڑی بیٹری میں چھپائے گئے منشیات برآمد,ملزمان گرفتار
