سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے علاقے بنگلہ دیش میں فائرنگ سے افغان مہاجر زخمی ہوگیا۔ 4بھائی گرفتار کرلئے گئے۔ ایس ایچ او مینگورہ محمد انور کے مطابق گذشتہ روز نواحی علاقے بنگلہ دیش میں فائرنگ سے افغان مہاجر اسماعیل ولد سلیم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مجروح کی رپورٹ پر چار بھائی ارباز، ظہور، اجمل اور اصغر پسران حیدرخان کو گرفتار کرلیا گیا۔ وجہ عدوات فوری طو رپرمعلو م نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مینگورہ کے علاقے بنگلہ دیش میں افغان مہاجر پر فائرنگ ،4 افراد گرفتار
