سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں ٹریفک حادثات کے دوران دوبچوں سمیت 5افراد زخمی ہوئے ہوئے،ریسکیو ترجمان کے مطابق وادی مرغزارمیں دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تحصیل کبل کے علاقے سرسینئی میں کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصام کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار وقاص ولد رسول خان سکنہ گل جبہ شدید زخمی ہوا ہے اور کار ڈرائیور وکیل احمد ولد رشید احمد سکنہ شاہ ڈھیرئی معمولی زخمی ہوا ہے،پولیس نے دونوں واقعات کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
مرغزارمیں دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم ، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی
