سوات (مارننگ پوسٹ ) واٹر اینڈ سنیٹیشن کمپنی (واسا) نے سوات صا رفین کی سہو لت کے لئےٹیلی نار ایزی پیسہ پر پانی کا بل جمع کر نے کا معاہدہ کرلیا ہے اب بینک جانے کی اور وہاں قطاروں میں کھڑے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں واسا کے صارفین اپنے بل ایزی پیسہ شاپ یا اپنے ایزی پیسہ اکاونٹ سے بل جمع کرواسکیں گے، واسا سوات کا اپنے صارفین کو سہولیات میسر کرنا ہے کیونکہ بینکوں کی برانچیں ہر جگہ نہ ہونے کیوجہ سے صارفین کو لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہوکر بل جمع کروانا پڑتا ہے جس کو مد نظر رکتھے ہوئے واسا نے ایزی پیسہ کے ساتھ بل کلیکشن کا معاہد ہ کر لیا ہے