سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی وادی اتروڑ کے رہائشی نوجوان کو گجرات میں مقامی افراد نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا،ملزمان نوجوان کے ہاتھ پیر باند ھ کا تشدد کرنے کی ویڈیو بھی بناتے رہے،مقتول کی لاش آبائی علاقے پہنچا کر سپردخاک کردیا گیا،علاقے کے مشران نے پنجاب حکومت سے انصاف کا مطالبہ کردیا،مقامی ذرائع کے مطابق اکیس سالہ مسکین ولد شیر ذادہ اپنی بہن کے گھر گجرات گیا تھا جہاں پر اس سے مقامی افراد نے موبائل خریدلیا لیکن پیسے نہیں دئے گذشتہ روز مسکین پیسے مانگنے گیا تو ملزمان نے پیسے دینے کی بجائے اس پر تشدد شروع کردیا اس کے ہاتھ پیر باندھ دئے اور اس پر وحشیانہ تشدد کرکے ویڈیو بھی بناتے رہے،متوفی کی لاش آبائی علاقے پہنچانے پر سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور پنجاب حکومت سے ملزمان کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا،ذرائع کے مطابق پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم لواحقین نے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوات، وادی اتروڑ کا رہائشی نوجوان گجرات میں بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا
