پشاور(نیوز)خیبر پختونخوا وزیر اعلی محمود خان کے زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محکمہ انسدادبدعنوانی خیبرپختونخوا کو مزید مظبوط اور فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے،ہمارا اصل مقصد کرپشن کے خلاف ہے،کیونکہ کرپشن میں امیروں کو کچھ نہیں ہوتا فرق صرف غریبوں کو پڑتا ہے،اجلاس میں محکمہ صحت کے تحت ڈاریکٹوریٹ اف ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز کی قیام کی منظوری دی گیی،صوبائی کابینہ نے سوات میں چھاونی کے قیام کے لیے مطلوبہ اراضی پاک فوج کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی کابینہ نے 84میگاواٹ گورکن -مٹلتان ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لئے درکار مزید 368کنال اراضی کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ صوبائی کابینہ نے 117ترقیاتی منصوبوں کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دی۔