سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ شہریوں کو آبنوشی کی بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے عوام کا پیسہ عوامہ پر خرچ کرینگے عوام کو پینے کی صاف پانی فراہم کرنے کیلئے حاجی آباد، توحید آباد اور محلہ اسلام آباد کیلئے ایک ٹیوب ویل پر کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایک اور ٹیوب ویل اور 2پانی کے ٹینکیوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو صاف پانی فراہمی میں کوئی مشکلات نہ ہوں وہ آمانکوٹ کے پہاڑی علاقہ حاجی آباد اور محلہ اسلام آباد کے دورہ کے دوران 2پانی کے ٹینکیوں کیلئے جگہ کا معائنہ کرنے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ناظم مسلم خان،نائب ناظم فاروق احمد،ضلعی کونسلر فضل ربی راجا،صدر فضل رحمان،جہانزیب گوگل،پی ٹی آئی ورکرز کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس سی کے ایس ڈی او فلک ناز اور معززین علاقہ بھی ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں عوام کے پیسے کو بے دردی سے لوٹنے نہیں دینگے ترقیاتی فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنائیں گے عوام کو جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں پر فنڈز خرچ کرینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5کے تما م ویلج کونسلوں میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے محکمہ پبلک ہلتھ اور ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام کو ہدایت کی ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ بار بار متاثرہ علاقوں کے دوروں کا مقصدعوام کی مشکلات کو کم کرنا ہے نیز براہ راست لوگوں کے مسائل کے خاتمے کے علاوہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات کی فراہمی بھی ہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت واحد حکومت ہے جس میں امیر غریب سب برابر ہیں اور یہی طرز عمل کی توقع ہم اپنے سرکاری حکام اور حکومتی مشینری سے بھی رکھتے ہیں مقامی لوگ چیئرمین ڈیڈیک کے دورے سے انتہائی خوش ہوئے اور پی ٹی آئی زندہ باد،عمران خان،محمود خان اور فضل حکیم خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ تاریخ میں یہ پہلا ایم پی اے ہے جس نے اتنے اونچے اور انتہائی دشور گزار پہاڑی علاقے کا دورہ کیا۔
حاجی آباد، توحید آباد اور محلہ اسلام آباد کیلئے ایک ٹیوب ویل پر کام مکمل چکا ہے،فضل حکیم
