سوات: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے مقامی ایم پی اے میاں شرافت علی اور سرکاری حکام کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ تحصیل بحرین کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں تمام رابطہ پلوں کو بحال کردیا گیا ہے۔ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو امدادی چیکس دئے گئے ہیں اور املاک کے نقصانات کا جائزہ لے کرڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں۔ سیلاب سے بچاؤکیلئے کروڑوں درخت لگا رہے ہیں۔ دریا کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے میگا پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔