سوات(مارننگ پوسٹ) فوڈسیکورٹی کے اہلکاروں کا مینگورہ بازار میں مضر صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کئی بیکریوں کے مالیکان کو بھاری جرمانہ اور انتباہی نوٹس جاری ، تفصیلات کے مطابق خیبر پختون حکومت کے طرف سے فوڈ سیکورٹی اینڈ ھلال فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کا مینگورہ بازار میں مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کئی مشہور بیکریوں کو چیک کیاگیا۔ اس طرح خصوصی طوپر کمیکل سے بنائے گئے اشیائے خورد نوش کے خلاف کارروائی کی گئی ،محکمہ ہذا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی نے میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے کئی دکانداروں ، کارخانو ں کا معائینہ کیا اس میں بعض بیکریوں کے مالیکان کو پچیس ہزارروپے جرمانہ کیا جبکہ کئی دکانداروں کو تنبہ کیاکہ اشیاء خورد ونوش کی صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروبار کریں انہوں نے مزیدکہاکہ ان کے اعلی کوالیفائڈ اہلکار مسلسل اشیائے خورد نوش کے بارے میں اپریشن کرتے ہیں اور دکانداروں میں آگاہی مہم بھی چلارہے ہیں جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے کاروبار کومکمل بند کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ شہر بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ، پاپڑ، چپس ، پکوڑے اور دیگر مضر صحت اشیا ء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جارہی ہے