سوات(مارننگ پوسٹ)قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخواہ کے چیئرمین عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھاؤنگا، میرٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کو بے نقاب کرکے ان کا اصل چہرہ عوام کو دکھاؤنگا، تمام تر شواہد اکھٹے کردئیے ہیں، وزیراعلیٰ کے سامنے تمام حقائق رکھ دیں گے، حقداروں کو ان کے حق سے محروم کرنے والے اب قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے، حقداروں کو ان کا حق دلاکر رہیں گے، عمران خان کے وژن کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا وقت آگیاہے ”بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی“میرٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کے خالف آخری حد تک جائیں گے، وہ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے، اس موقع پر فود میں شامل افراد نے عزیز اللہ گران خان کو سیدوہسپتال میں ہونیوالے غیرقانونی بھرتیوں اور میرٹ کو نظراندازکرکے بھرتیوں میں اقربہ پروری کرنے کے حوالے سے ثبوت بھی فراہم کئے۔ جس پر عزیز اللہ گران نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک حقدار کو ان کا حق نہیں دلاتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ اہم مسئلہ کو اعلیٰ سطح پر اٹھاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں لائی گئی ہے کہ دی جی ہیلتھ کے حکم کے باوجود اور اخبارات میں شائع شدہ اشتہار کے باوجود تمام قواعد اور ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی، ڈاؤن لوڈ کردہ فارم میں ٹست کاذکرنہیں تھا، اور بھرتی میرٹ پر ہوگی، لیکن ہسپتال انتظامیہ نے خود پیپر بناکر اپنوں میں بانٹ دیا، اور اپنوں کو کامیاب کردیاگیا، جبکہ سوات سے تعلق رکھنے والے 100فیصد میرٹ پر پورا اترنے والوں کو نظرانداز کیاگیا، جبکہ جعلی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے سیکورٹی گارڈ بھرتی کئے گے، بعض شعبوں میں ڈاکٹروں نے اپنوں کو بھرتی کیاہے اورکمیٹی میں ایسے افراد کو شامل کیاگیا، جورزلٹ آؤٹ کرکے اپنے ناپاک عزائم کو تکمیل تک پہنچائی ایسے لوگ بھی ہیں جو ایک ہی گھرسے ڈبل لئے گئے ہیں جبکہ ہسپتال میں بارہ سالوں سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے کو بھی نظراندازکیاگیاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی بھرتیاں کی گئی ہے اسے فوری طورپر منسوخ کردیاجائے انہوں نے کہا کہ جلد ہی وزیراعلیٰ محمودخان سے ملاقات کرکے ان کو تمام صورتحال سے آگاہ کرونگااوراس حوالے سے آخری حد تک جائیں گے۔