سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں چھوتے روزبھی بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری، موسم سرد تر ضلع سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، سیدوشریف، بریکوٹ، چارباغ، خوازہ خیلہ، کبل اور ملحقہ علاقوں میں چھوتے روزبھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی جاری ہے، مسلسل بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی علاقے میں سردی بھی بڑھ گئی ہے تاہم سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کا رش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تک بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیاہے۔
سوات، بارش سے نظام زندگی مفلوج جبکہ سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کا رش
