سوات (مارننگ پوسٹ) تنظیم کا شکاران ملاکنڈ ڈیژن نے کبل میں اپنے مطالبات کی حق میں احتجاجی مظاہرہ، تنظیم کا شکاران ملاکنڈ ڈیژن نے نام بدل کر تحریک مظلومان کے نام سے احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا،قوم کی زمینیں محکمہ فارسٹ نے اپنے نام کردی، سپریم کورٹ نے حکم دیا ہیں کہ بندوبست دوبارہ کر کے قوم کی زمینیں واپس کردیا جائے لیکن حکومت اور متعلقہ اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کر کے مذید نشانات لگانے میں مصروف ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کی گئی تو 10 ستمبر کو کبل چوک میں بھر پور قوت کے ساتھ شدید احتجاج اور مزاحمت کرینگے خون خرابہ کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار تحریک مظلومان ملاکنڈ ڈویژن کے صدر رحیم شاہ،جنرل سیکرٹری ماسٹر خان زمان اور جہان زیب لالا نے گذشتہ روز کبل گراؤنڈ میں اجلاس کے بعد احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ فارسٹ نے بھی اپنا غلطی تسلیم کیا ہے لیکن ہمیں ذلیل کر نے کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں تین سالوں سے ہم احتجاجی تحریک چلانے میں مصروف ہے لیکن تاحال ہمیں کو ئی انصاف نہ مل سکا اور نہ حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ دس ستمبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کی گئی تو کبل چوک میں بھر پور قوت کے ساتھ مظاہرہ کرکے مزاحمت کرینگے اور بعد میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے اور دھر نا تب تک جا ری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہو اس موقع پر جہان زیب لالا نے کہا کہ DCسوات فریضہ حج ادا کر نے گیا ہے واپسی پر ان سے بات چیت جاری رہی گی۔
سوات تنظیم کا شکاران ملاکنڈ ڈیژن نے نام بدل کر تحریک مظلومان کے نام سے احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیا
