سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ننگولئی میں فزکس پڑھانے کیلئے میل ٹیچر تعینات کردیا گیا جس پر علاقے کے ناظمین نے شدیداحتجا ج کیا تو استاد کوواپس نکال دیا گیا،تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں عرصہ دراز سے فزکس اور سائنس ٹو کی پوسٹ خالی پڑی ہے،ا سکول انتظامیہ نے فزکس پڑھانے کیلئے میل ٹیچر عارضی طورپر تعینات کیا تو اس پر ناظمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس پر سکول انتظامیہ نے میل ٹیچر کوواپس نکال دیاسکول کی پرنسپل کے مطابق بچوں کے قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے عارضی بنیاد پر میل ٹیچر تعینات کردیا گیا تھا دوسری جانب والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں فوری طور پر فزکس کے لئے خاتون ٹیچر تعینات کردیا جائے تاکہ بچیوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ننگولئی میں فزکس پڑھانے کیلئے میل ٹیچر تعینات
