سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں ڈینگی کی وبا دوبارہ پھیل گئی۔ ملوک آباد، قمبر اور دیگر علاقوں میں درجنوں کی تعداد میں لوگ ڈینگی بخار کا شکار ہوگئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں دو سے تین افراد بخار کا شکار ہیں۔ قمبر میں ڈاکٹر خورشید علی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے کلینک میں درجن بھر سے زائد مریض کے ٹیسٹ کیے گئے، تو ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں ڈینگی کی وبا دوبارہ پھیل گئی،
