بحرین کے علاقہ رامیٹ میں تیرہ سالہ بچی نے خود کو گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ رامیٹ میں تیرہ سالہ مسماۃ (غ) دختر ہمیش گل نے تیس بور پستول سے خود کو گولی ماردی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال مدین منتقل کردیا گیا۔خود کشی کی خبر سن کر لڑکی کے منگیتر محمد افضل نے بھی خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی کوشش کی جس کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوات،13 سالہ بچی نے خود کو گولی مار دی، موقع پر جاں بحق
