سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر میں دھواں چوڑ اور غیر قانونی رکشوں کی بھر مار ،انتظامیہ اور مقامی ایم پی اے کی ملی بھگت سے متعلقہ محکمے کو دھواں چوڑ گاڑیوں کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیاہے کا انکشاف ہوا ہےرکشہ یونین صدر بھی غائب،تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں دھواں چوڑ اور غیر قانونی رکشوں کی بھرمار ،شہر فضائی آلودگی کے زد میں،شہریوں کا سانس لینامحال،کوئی پرسان حال نہیں ،انتظامیہ نے خطرناک دھواں چوڑ اور غیر قانونی رکشوں پر خاموشی اختیار کرلی ہے،معلوم زرائع کیمطابق کچھ دن پہلے دھواں چوڑ اور غیر قانونی رکشے جن کی تعداد 8 ہزار ہے کیخلاف متعلقہ ادارے نے کاروائی کا فیصلہ کیا تھا مگر ضلعی انتظامیہ اور مقامی ایم پی اے کی ملی بھگت سے انہیں کارروائی سے روک دیا گیا جبکہ رکشہ یونین صدر بھی رفو چکر ہوگیا،عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دھواں چوڑ رکشوں اور دیگر گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہر فضائی آلودگی سے پاک ہو