سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں انڈیوژلینڈ نے جی آئی زیڈ پاکستان کے اشتراک سے بلدیاتی حکومت کے موضع پر دو روزہ میڈیا ٹریننگ کا اہتمام کیا ۔ تحصیل میونسپل ایدمنسٹریشن بابوزئی کے ہال میں منعقد اس تربیتی ورکشاپ میں سوات کے صحافیوں کے علاوہ خواتین سماجی کارکن ،خواتین کونسلر اور لوکل گورنمنٹ کے حکام نے شرکت کی ۔ ٹرینر محمد فضل رحمان اور افتخار نے شرکاء کو بلدیاتی نظام ،عوام کی توقعات اور ان کے مسائل سمیت بلدیاتی حکومت کے موضوعات پر لیکچرز دئے اور شرکاء کی رائے بھی لی گئی، تربیت کے دوران شرکاء کے گروپس بھی بنائے گئے اور گروپ لیڈرز نے باقاعدہ اپنی سفارشات اورتجاویز کو پیش کیا ۔ ورکشاپ کے ٹرینرز کا کہناتھا کہ اس قسم کی تربیتی ورکشاپس کا مقصد عوام اور بلدیاتی ادروں کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کو استوار کرنا ہے تاکہ ان کے درپیش مسائل کو اجاگر کیا جاسکے اور اس  میں میڈیا سمیت سماجی اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔سوات کے صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے اس موقع پر بلدیاتی نظام کے فوائد کے ساتھ اس نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو بھی اجاگر کیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی تجاویز اور آراء کو حکام بالاتک پہنچایا جائے گا ۔ اس موقع پر خؤاتین کونسلر ز نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ووٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بھی خواتین نمائندوں کو اختیارات اور ان کا جائز حق نہیں دیا جاتا جس کے  باعث اس نظام کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا