نیوز:خیبر پختونخوا دوردراز علاقوں میں خواتین کو ہسپتالوں تک منتقلی کیلئے فوربائی فور ایمبولینس شروع کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں50گاڑیوں کی فراہمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے جس سے ساڑھے4ہزار خواتین کو سہولت حاصل ہوگی ذرائع کے مطابق غیر ملکی اشتراک کا منصوبہ آزمائشی بنیادوں پر صوبے کے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں متعارف کرایا جائیگا جس میں ایک خاتون کی صحت مرکز کو منتقلی پر تین ہزار روپے کا خرچ لگایا گیا ہے، ہیلتھ سیکرٹر یٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ایمبولینس سروس کیلئے ملحقہ علاقوں کو بھی اس کیساتھ منسلک کیا جائیگا جس کی روشنی میں ہسپتالوں سے دور علاقوں کے رہائشیوں کوچوبیس گھنٹے یہ سہولت حاصل رہے گی۔
پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں خواتین مریضوں کیلئے فوربائی فور ایمبولینس سروس فیصلہ
