ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوانے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی مالاکنڈ کیمپس کو اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں اور داخلے شروع کرنے پر 5لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی مالاکنڈ کیمپس نے اتھارٹی کی منظوری اور رجسٹریشن کے بغیر داخلے اور کلاسیں شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جوکہ رولز کے خلاف ہے چیئرمین اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مسئلے کو حل کرنے کے لئے وقت اور نوٹس دیا گیالیکن مذکورہ مسئلہ حل نہیں ہوا اس لئے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مالاکنڈ کیمپس میں رجسٹریشن ہونے تک تمام تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے اور داخلوں کے حوالے سے آویزاں کئے گئے بل بورڈز کو ہٹانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی مالاکنڈ کیمپس کو 5لاکھ روپے جرمانہ
